حیدرآباد۔ 23 ؍ فبروری ( این ایس ایس) بی جے پی کی سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سشما سوراج تلنگانہ بل کو صدر جمہوریہ کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد ریاستی دارالحکومت کا دورہ کریں گی ۔ بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ اس پارٹی کے تائید کے سبب تلنگانہ بل منظور ہوسکی ہے جس کے پیش نظر بی جے پی شہر میں ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کرے گی ۔ ذرائع نے کہا کہ سشما سوراج 28 فبروری کو یہاں منعقدہ ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گی ۔ لیکن اس ضمن میں قطعی فیصلہ ایک یا دو دن میں کیا جائیگا ۔ ذرائع نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بڑے پیمانے پر جلسہ اور ریالیوں کا اہتمام کرے گی جس سے بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ اور وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار نریندر مودی بھی خطاب کریں گے ۔