نئی دہلی۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج ہفتہ کے روز تین ممالک بلغاریہ، مراقش اور اسپین کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج تین ممالک بلغاریہ، مراقش اور اسپین کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔اس دورے کے دوران اسپین حکومت ہندوستان کی وزیر خارجہ کو ‘گرانڈ آف دی آڈر آف سول میریٹ’ ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔ترجمان نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ نیپال میں سال 2015 میں آئے زبردست زلزلے میں پھنسے اسپین کے 71 شہریوں کو ‘آپریشن میتری’ کے تحت بحفاظت نکالے کے لئے اسپین حکومت محترمہ سوراج کو اس ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔