بیجنگ 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے اپنے روسی ہم منصب سرگی لاروف سے ملاقات کی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہند۔ چین اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی بات چیت کا سلسلہ شوع ہونے والا ہے۔اس موقع پر مسٹر لاروف ایر پورٹ سے راست طور پر جلسہ گاہ پہنچے جس میں ہندوستان کے نئے معتمد خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی ۔ دریں اثناء عہدیداروں نے بتایا کہ ایک گھنٹہ طویل گفتگو کے دوران دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعدازاں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سوراج ،لاروف اور وزیر خارجہ چین وانگ پی بھی شرکت کریں گے ۔ سشما سوراج 31 جنوری کو یہاں پہنچی ہیں جہاں ٓج وہ ’’ویزٹ آف انڈیا تقریب کا افتتاح کریں گی جس کے بعد وہ صدر چین ژی جنگ پنگ سے بھی ملاقات کریں گی ۔