سشما سواراج کا آج دورہ نیپال

نئی دہلی ۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر خارجہ سشما سواراج کل دو روزہ دورہ پر نیپال جارہی ہیں جہاں وہ زلزلے سے متاثرہ اس ملک کی سب سے بڑی مالی امداد اعلان کریں گی ۔ سشما سواراج ابتداء میں بین الاقوامی عطیہ دہندگان کے اجلاس میں شرکت کریں گی اور اس ہمالیائی ملک میں بازآبادکاری کیلئے فنڈس کو اکٹھا کرنے کی مہم چلائیں گی ۔