آستانہ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے آج اپنے قازقستانی ہم منصب خیرت عبدالرحمانوف سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی جن میں تجارت، توانائی، دفاع اور سیکوریٹی جیسے موضوعات بھی زیربحث آئے۔ یاد رہیکہ سشماسوراج اس وقت قازقستان، کرنمستان اور ازبکستان کے تین روزہ دورہ پر ہیں تاکہ وسائل سے مالامال ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا جاسکے۔ دریں اثناء وزارت امورخارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس ملاقات کی توثیق کی۔ قبل ازیں سشماسوراج کا عبدالرحمانوف نے مندوبین سطح پر بات چیت سے قبل اپنے دفتر پر والہانہ استقبال کیا تھا۔