نئی دہلی۔ 30جنوری(سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں وزیر خارجہ سشما سوراج یکم فروری سے نیپال کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس دورہ کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق مسز سوراج کے اس دورے کا مقصد ہندوستان اور نیپال کے درمیان باقاعدگی سے ہونے والی اعلی سطحی سیاسی ملاقاتوں اور سیاسی تبادلے کی روایت کو برقرار رکھنا ہے ۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کے علاوہ مختلف شعبوں میں ہو رہے تعاون کی عکاسی کرتا ہے ۔