سشماسوراج کا مجوزہ دورہ پاکستان

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامورخارجہ سشماسوراج توقع ہیکہ آئندہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کرینگی تاکہ ہمہ رخی بات چیت کی جاسکے۔ اس طرح ہند ۔ پاک باہمی روابط میں جاری تعطل ختم ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ان کے دورہ کو ہی قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان 8 ڈسمبر کو 14 ممالک کی وزارتی سطح کی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ اس کانفرنس میں سشماسوراج کو مدعو کیا گیا ہے لیکن اس بارے میں فیصلہ جمعہ کو کیا جائے گا۔ آج کابینہ کے اجلاس کے بعد سشماسوراج نے وزیراعظم مودی سے تقریباً 20 منٹ علحدہ گفتگو کی۔