سشماسوراج کا فرانس میں جنگ کی یادگار

تعمیر کرنے کا اعلان ، لکسمبرگ میں آمد
پیرس ؍ لکسمبرگ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان فرانس کے شہر ویلرس گائیسین نے جو پیرس سے 200 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے، پہلی جنگ عظیم کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دلیر ہندوستانی فوجیوں، ملاحوں اور فضائیہ کے فوجیوں کے اعزاز میں ایک جنگی یادگار تعمیر کرے گی۔ یہ یوروپ میں ایک قسم کی دوسری یادگار ہوگی۔ لکسمبرگ سٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیرخارجہ ہندوستان سشماسوراج آج یوروپی ملک لکسمبرگ پہنچ گئیں۔ یہ کسی ہندوستانی وزیرخارجہ کا اولین دورہ لکسمبرگ ہے۔ ہندوستان اور لکسمبرگ اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اپنے دورہ میں وہ لکسمبرگ کے گرانڈ ڈیوک اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گی۔