روم۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی حکومت نے صوبہ سسلی کے زلزلہ سے متاثر نو علاقوں میں 12 ماہ کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔اٹلی کی کابینہ نے جمعہ کو میٹنگ کے بعد سسلی کے نو علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ صوبہ کیٹنیا کے سب سے زیادہ متاثر نو بلدیاتی علاقوں کیلئے ایک کروڑ یورو (1.14 ملین امریکی ڈالر) کی امدادی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس رقم کو بنیادی امداد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔سسلی کے یہ تمام علاقے اسی ہفتے ایٹنا پہاڑ پر آتش فشاں پھٹنے کے بعد آئے زلزلے سے متاثر ہوئے تھے ۔ چہارشنبہ کوایٹنا آتش فشاں پھٹنے سے 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔