سسلی میں انتخابات مقبول عام اقدامات پر اٹلی کی نظر

کیٹانیا ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سسلی میں آج علاقائی رائے دہی ہوگی جب کہ اٹلی کے آئندہ عام انتخابات عنقریب ہونے والے ہیں اس لئے حکومت اٹلی سسلی کے انتخابات کے سلسلہ میں عوام پسند اقدامات کررہی ہے ۔ اس رائے دہی کو نہ صرف پارٹی قائدین فیصلہ کن سمجھتے ہیں بلکہ عوام کی نظر میں بھی سسلی میں کامیابی حاصل کرنے والا ملک کے آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیاب رہے گا اس لئے ہر پارٹی کے اعلیٰ سطحی قائدین سڑکوں پر امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں ۔
پاکستانی بحریہ کے جہازوں کاخیرسگالی دورہ سری لنکا
کولمبو ۔5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بحریہ کے جہاز آج کولبو کے ساحلی شہر پر چار روزہ خیرسگالی دورہ کے سلسلہ میں پہنچ گئے ۔ سری لنکا کی بحریہ کے بموجب پی این ایس سیف کی آمد پر سری لنکاکی بحریہ کی جانب سے اس کی روایتی خیرمقدم کیا گیا ۔ چند دن قبل ہندوستانی بحریہ نے بھی سری لنکا کا خیرسگالی دورہ کیا تھا ۔ پی این ایس سیف 123میٹر لمبا اور 13.2 میٹر چوڑا ہے ۔ اس میں 3144 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے ۔اس کا عملہ 225ارکان پر مشتمل ہیں ۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز کے دورہ کے بعد پاکستانی بحریہ کے جہاز کا دورہ اہم سمجھا جارہا ہے ۔