سستا بازار

جمعہ اور اتوار لگا ہے
سستا پھر بازار لگا ہے
ہاکر چیزیں بیچ رہے ہیں
اپنی جانب کھینچ رہے ہیں
پانڈا بھالو گڈا بھی ہے
چابی والا بڈھا بھی ہے
چین سے آئی چڑیا لے لو
ہانگ کانگ کی گڑیا لے لو
پھولوں کا گلدستہ بھی ہے
جیبوں والا بستہ بھی ہے
انجن دیکھو ریل بھی دیکھو
جادو کا یہ کھیل بھی دیکھو
لوڈو لے لو ویڈیو لے لو
گھر پر جاکر مل کر کھیلو
فارن کا ہر ایٹم دیکھو
گھوڑا گاڑی ٹم ٹم دیکھو
اچھی ہے ہر چیز کھری ہے
ایک خریدو ایک فری ہے