سزائے موت پر حکم التوا کیلئے یعقوب میمن کی درخواست پر پیر کو سماعت

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں ممبئی میں ممبئی 1993 سلسلہ وار بم دھماکوں میں سزائے موت پانے والے واحد ملزم یعقوب عبدالرزاقمیمن کی درخواست پر 27 جولائی کو سماعت ہوگی ۔ یعقوب میمن نے اپنی درخواست میں سزائے موت پر عمل آوری پر حکم التوا طلب کیا ہے ۔ ان کو 30 جولائی کو پھانسی دی جانے والی ہے۔ یعقوب میمن کے وکیل صفائی نے کورٹ سے کہا کہ ٹرائیل عدالت نے قانونی طریقہ کار کی پابندی نہیں کی ۔ انہوں نے ایک کیس کی مثال پیش کی جس میں اترپردیش کے ایک جوڑے کی سزائے موت کو منسوخ کردیا تھا ۔