سزائے موت میں کمی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی : مرکزی حکومت

نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اس کے فیصلہ پر نظرثانی چاہی جس میں کہا گیا کہ درخواست رحم کی یکسوئی میں حکومت کی بہت تاخیر مجرم قیدی کی سزائے موت کو گھٹانے کا جواز ہوسکتی ہے۔ مرکز نے بیان کیا کہ 21 جنوری کا فیصلہ جس کے ذریعہ 15 مجرم قیدیوں کو زندگی عطا کی گئی اور اسی طرح کی راحت کی راجیو گاندھی کے قاتلوں کیلئے راہ ہموار ہوئی، ’’ظاہر طور پر غیرقانونی اور صاف طور پر غلطیوں سے متاثرہ‘‘ ہے۔ مرکز نے کہا کہ ایسے اہم مسئلہ کی سماعت کسی دستوری بنچ کو کرنا چاہئے اور تین ججوں کی بنچ کا فیصلہ ’’اختیار‘‘ کے بغیر دیا گیا۔