سری ہری کوٹہ میں سخت سیکورٹی سیمی کارکنوں کے داخلہ کی اطلاع

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے 5 مشتبہ کارکنوں کی آندھراپردیش میں داخلہ کی اطلاع پر سری ہری کوٹہ سیٹلائیٹ لانچنگ اسٹیشن کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاملناڈو اور آندھراپردیش پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا جیل سے مفرور 5 سیمی کے مشتبہ ارکان جن کا رول بنگلور بم دھماکہ میں ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے ضلع نیلور میں پناہ لئے جانے کی خفیہ اطلاعات پر ان کی تلاش میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) سری ہری کوٹہ کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش نظر یہاں پر سکیورٹی کو دوگنا کردیا گیا ہے ۔ انٹلیجنس کی جانب سے سیمی ارکان خفیہ ٹھکانے پر پناہ لینے کے اطلاعات کے پیش نظر یہ کارروائی کی جارہی ہے ۔