سری نگر کے مضافات میں عسکریت پسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ

سری نگر ، 26اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں عسکریت پسندوںنے گذشتہ رات دیر گئے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے وہاں سے چار رائفلیں اڑا لیں۔ ریاستی پولیس کی طرف سے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا’’ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے گذشتہ رات دیر گئے سری نگر کے مضافاتی علاقہ گوری پورہ حیدرپورہ میں قائم جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کرکے وہاں سے چار رائفلیں لوٹ لیں‘‘۔ بیان میں کہا گیا ’’پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے‘‘۔