سری نگر ۔ /2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر حکومت نے محرم جلوس کے پیش نظر علاقہ کے کئی حصوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی اطلاع کے بغیر اچانک کرفیو نافذ کرنے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سری نگر اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے اور وہ چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ سری نگر میں 1989 ء سے محرم جلوس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ بعض علاقوں میں جہاں شیعہ آبادی ہے انہیں چھوٹے تعزیتی جلوس اور جلسوں کی اجازت ہے ۔