سری نگر، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ جمعرات کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔یو این آئی کو ذرائع نے بتایا ‘سری نگر ۔جموں قومی شاہراہ پر مختلف مقامات بشمول جواہر ٹنل کے آرپار قاضی گنڈ، بانہال، ناشری، شیطانی نالہ ،قاضی گنڈ میں تازہ برف باری سے کئی انچ برف جمع ہوئی ہے ۔ کئی ایک مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت جمعرات کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا’۔