کولمبو۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے بھائی ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن صدر کے بھائی پری ینتھا سری سینا پر دو روز قبل ایک شخص نے کلہاڑی کے ذریعے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا اور وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو سے 215 کلومیٹر شمال مشرق میں پولن اروا میں پیش آیا حملے میں ہلاک ہونے والے پری یانتھا سری سینا تین بچوں کے باپ تھے ان کی ہلاکت سر میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث ہوئی ہے۔حملہ کی وجوہات کا فوری طور پر کوئی علم نہیں ہوسکا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔