سری لنکا کے گرجاگھروں پر حملے، نیوزی لینڈ کی مساجد پر فائرنگ کا انتقام

کولمبو ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بدترین دہشت گردانہ حملے جن میں گرجاگھروں اور عالیشان آرام دہ ہوٹلوں کو ’’اسیئرستڈے‘‘ کے دن نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہ حملے دراصل سری لنکا کے مقامی انتہاء پسندوں نے کئے۔ نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کا بدلہ لینے کیلئے انجام دیئے تھے۔ ان باتوں سے سری لنکا کے ایک سینئر وزیر نے سہ شنبہ کے دن یہاں کی پارلیمان کو ابتدائی تحقیقات کے بعد واقف کروایا۔ گذشتہ اتوار کے حملوں کے بعد سری لنکا کی پارلیمان کے خصوصی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے سری لنکا کے ریاستی وزیردفاع رووان وجئے وردھنے نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہیکہ خودکش بم اندازی 15 مارچ کے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد کے حملوں کا انتقام لینے کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملے میں 50 مسلمان شہید ہوگئے تھے۔