سری لنکا کے مغربی ساحلی علاقہ میں کرفیو کا نفاذ

کولمبو ۔12 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی پولیس نے آج فوری اثر کے ساتھ ملک کے مغربی ساحلی قصبہ چیلا میں کرفیو نافذ کردیا جبکہ ایک مسجد اور چند دوکانوں پر جو مسلمانوں کی ملکیت تھے ایک ہجوم نے حملہ کردیا ۔ کرفیو پیر کے دن صبح 6 بجے تک احتیاطی اقدام کے طورپر نافذ رہے گا ۔ پولیس کی مزید جمیعت اس قصبہ میں صورتحال پر قابو پانے کیلئے تعینات کردی گئی ہے ۔ 9 خودکش بم بردار بشمول ایک خاتون نے مسلسل کئی تباہ کن دھماکے کئے تھے ۔ ایک عیسائی نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔