سری لنکا کے فساد زدہ علاقوں کی تعمیر نو کا آغاز

کولمبو 27جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے آج بدھ مت کے انتہا پسند پیروؤں کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے کاروباری مراکز کو مقبول سیاحتی علاقہ میں حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد ان علاقوں کی از سر نو تعمیر کا آغاز کردیا ہے ۔ سرکاری انتظامی عہدیدار بیرو والا علاقہ ڈی ایل جئے لال نے کہا کہ 200 جائیدادوں کی از سر نو تعمیر کا کام آج صبح شروع ہوگیا۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں مسلم غالب آبادی والے علاقوں بیرو والا ،دھرگا،آلوک گاما میں اور سنہل غالب آبادی والے جنوب مغربی ساحلی علاقہ میں تعمیر جدید کاکام اکثریتی قوم پرست گروپ بوڈو بالا سینا کی جانب سے شروع کردیا گیا ۔ فرقہ وارانہ فسادات میں چار افراد ہلاک اور تقریبا 100 زخمی ہوگئے تھے۔ کئی مکانوں اور تجارتی اداروں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔ ان علاقوںمیں کئی دن تک کرفیو نافذ رہا تھا۔ وزیر باز آباد کاری گُنارتنے ویراکون نے کہا کہ حکومت نقصان زدہ جائیدادوں کی بحالی کیلئے 20 کروڑ روپئے مختص کرچکی ہے۔