سری لنکا کو ہنوز دہشت گردی کا خطرہ

کولمبو۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے کہا کہ دہشت گردی کے علاوہ اسے دہشت گرد گروپس جیسے ایل ٹی ٹی ای کی باقیات سے خطرہ لاحق ہے۔ یہ گروپ ماضی میں ملک میں شورش پسندی کا ذمہ دار رہ چکا ہے۔ وزیر دفاع سری لنکا گوٹا بھایا راجہ پکسا نے کہا کہ ان میں سے بعض گروپس سری لنکا میں انتہا پسندی کا احیاء کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جاپان میں زمین کھسکنے سے
32 افراد ہلاک
ٹوکیو۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی جاپان میں زمین کھسکنے کے واقعات میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 افراد لاپتہ ہیں۔ کیچڑ کی موجوں نے اس علاقہ کے تمام مکانوں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔ پہاڑ کے دامن میں واقع کئی مکان ہیروشیما میں زبردست بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئے۔

111 سالہ جاپانی شہری معمر ترین شخص
ٹوکیو۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی شہری رائٹ برادرس کی اولین پرواز سے کئی ماہ قبل پیدا ہوا تھا، 111 سال کی عمر میں دُنیا کا معمر ترین شخص بن گیا تھا۔ اس کی تاریخ پیدائش 5 فروری 1903ء ہے۔