کولمبو ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سینٹ انتھونیز چرچ کو منگل کے روز عبادت گزاروں کیلئے جزوی طور پر کھول دیا گیا جبکہ سیکوریٹی فورسیس کی جانب چرچ کے اندر ایک عیسائی خانقاہ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ یاد رہیکہ ایسٹر کے موقع پر ہوئے دھماکے سے چرچ بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔ عقیدتمندوں کو سینٹ انتھونی کے مجسمہ کے روبرو عبادت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو چرچ کے ایک گوشہ میں واقع ہے۔ پادری ایڈمنڈ تلک رتنے نے یہ بات کہی جو کولمبو کے آرچ بشپ مالکم رنجیت کے ترجمان ہیں۔