سری لنکا :چیف آف اسٹاف گرفتار

کولمبو ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا ایم سری سینا کے چیف آف اسٹاف کو ایک ہندوستانی سرمایہ کار سے رشوت قبول کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ پی کے مہاناما کو 20 ملین سری لنکائی روپئے کی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔