لاہور 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکر جھنگوی کے چار دہشت گرد جو مبینہ طور پر 2009 میں لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث تھے آج پاکستان پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے ۔ سات دہشت گردوں نے لاہور میںسی آئی ڈی ٹیم پر حملہ کیا تھا ۔ پولیس نے حملہ پر جوابی فائرنگ کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔