سری لنکا نیوی نے ٹاملناڈو کے 300 ماہی گیروں کو بھگادیا

رامیشورم (ٹامل ناڈو) ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 3000 سے زائد ہندوستانی ماہی گیروں کو سری لنکا کی نیوی نے پیچھا کرکے بھگادیا جنھوں نے ان پر پتھراؤ بھی کیا اور ان کے علاقہ کے پانی میں ماہی گیری کے 50 ویزلس کے مچھلی پکڑنے کے جالوں کو کاٹ دیا۔ فشر مین اسوسی ایشن کے ایک لیڈر نے جمعرات کو یہ دعویٰ کیا۔ رامیشورم فشرمین اسوسی ایشن کے صدر پی سیسو راجو نے کہاکہ اس ٹاؤن اور منڈاپم ریجن کے ماہی گیر چہارشنبہ کی صبح تقریباً 200 میکانائزڈ بوٹس میں سمندر میں گئے تھے اور کٹمپا تھیوا کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے تو اس وقت سری لنکا کی بحریہ کے لوگ وہاں پہنچے اور دھمکی دی۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ انھوں نے (نیوی) 50 کشتیوں کے مچھلی کے جالوںکو بھی کاٹ دیا اور ماہی گیروں پر پتھراؤ کیا اور انھیں وہاں سے بھگادیا۔