کولمبو ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے ایک بحری عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان کے تقریباً 86 ماہی گیروں کو مبینہ طور پر آبی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر انڈیکا سلوا نے کہا کہ مشرقی ساحل ملائیتھیووہ میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جنہیں ٹرنکومالی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔