کولمبو ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں اس وقت ڈینگو بخار کی وباء نے عوام اور خواص دونوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ مچھر سے پیدا ہونے والی اس بیماری سے اب تک 225 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جاریہ سال متاثر ہونے والوں کی تعداد 76000 بتائی گئی ہے۔ وباء کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سڑنے والے کچہرے، ٹھہرے ہوئے پانی جہاں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے، کو ہٹانے کیلئے 400 فوجی اور پولیس افسران کو تعینات کیا ہے۔ دریں اثناء کولمبو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر روان وجیہ منی نے بتایا کہ گذشتہ ماہ شدید بارش کے بعد کچروں کے ڈھیر اور ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹانے میں کوتاہی کی وجہ سے ڈینگو وائرس کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہیکہ لوگ اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔