کولمبو ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے سہ شنبہ کے دن کولمبو کی تمام پولیس چوکیوں کو چوکنا کردیا ہے کیونکہ پولیس کو ایک ایسے غیرشناخت ٹرک اور ویان کی تلاش ہے جس کے متعلق کہا جارہا ہیکہ وہ دھماکو اشیاء سے لیس ہے۔ کولمبو کے ساحل کے ڈائرکٹر آف سیکوریٹی نے ایک وارننگ جاری کی ہے کہ سراغ رساں اداروں کو اطلاع ملی ہیکہ دھماکو اشیاء سے بھری ہوئی ایک ٹرک اور ایک ویان کولمبو کی طرف آرہی ہے۔ سہ شنبہ کو سری لنکا میں یوم سوگ منایا گیا۔