کولمبو ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں مٹی کے تودوں تلے دبے ہوئے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ تاہم ڈیزاسٹر مینجمنٹ منسٹر ماہندا اماراویرا نے آج بتایا کہ سرچ اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے البتہ ہلاکتوں کی تعداد 300سے کم کرتے ہوئے تقریباً 200کر دی ہے۔ چائے کی پیداوار کے حوالے سے مشہور کوس لانڈا میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں وہاں متعدد دیہات مٹی کے تودوں کی زد میں آ گئے۔