سری لنکا میں تمل اقلیتوں کیلئے خصوصی پیانل کی تشکیل

کولمبو ۔11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے آج ملک کی تمل اقلیتوں کے ساتھ مصالحت کیلئے ایک خصوصی بیوریو تشکیل دیا ہے جہاں حکومت کا یہ کہنا ہے کہ مذکورہ بیوریو ؍ پیانل کی بیشتر سفارشات پر اطلاق کیا جاچکا ہے ۔ صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے نے آج ہوئے اسپیشل بیورو آف ری کنسیلیشن کی تشکیل کا اعلان کیا تاکہ لینس لرنٹ اینڈ ری کنسیلشین کمیٹی (LLRC) کی سفارشات پر عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ یاد رہے کہ ایل ایل آر سی کا تقرر 2010 ء میں راجہ پکسے کی جانب سے عمل میں آیا تھا تاکہ تمل اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے عالمی سطح پر سری لنکا پر جو دباؤ ہے ، اُس پر عمل آوری کی جاسکے۔ ایل ایل آر سی ایک مقامی میکانزم ہے جس کا مقصد سری لنکائی تمل باشندوں کے ساتھ امن کی برقراری ہے ۔
دوسری طرف صدر کے سکریٹری للت ویرا گونگا کو بھی ایل ایل آر سی کی سفارشات پر عمل آوری کی نگرانی کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔