کولمبو۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں بدھسٹ انتہا پسندوں کی جانب سے برپا کئے گئے خونریز فسادات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کولمبو میں مسلم تاجرین نے اپنی دکانات بند کردیئے اور صدر مہندا راجہ پکشے کی اپیل کو نظرانداز کردیا ۔ وسطی کولمبومیں مسلم تاجرین نے اپنی دکانات اور ریسٹورنٹس کو بند کرتے ہوئے مسلمانوں پر ظلم و زیادتیوں کیخلاف احتجاج کیا۔