سری لنکا میں انسانی حقوق کی پامالی ہنوز جاری : رپورٹ

واشنگٹن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تیار کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے 6 سال بعد بھی مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ 6 سال قبل سری لنکا نے ایل ٹی ٹی ای جیسی عسکریت پسند نتظیم کو شکست دے کر اس کے روح رواں پربھاکرن کو ہلاک کردیا تھا۔ تاہم مذہبی اقلیتیں آج بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں۔ کیلیفورنیا کی اوک لینڈ انسٹیٹیوٹ نے ’’دی لانگ شیڈو آف وار : اسٹرگل فار جسٹس ان پوسٹ وار سری لنکا‘‘ کے عنوان سے ایک انتہائی جامع رپورٹ تیار کی ہے۔