سری لنکا بم حملوں میں مہلوک ہندوستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی

کولمبو 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں کل ہوئے بم حملوں میں مرنے والوں میں آٹھ ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کولمبو نے ٹوئیٹ کیا کہ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے توثیق کی ہے کہ آج ایک اور شخص ایچ شیوا کمار بھی ہلاک ہوگیا ہے اس طرح اب تک ان حملوں میں مرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں ہندوستانی ہائی کمیشن نے توثیق کی تھی ان دھماکوں میں 7 ہندوستانی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں وی ای تلسی رام ‘ ایس آر ناگراج ‘ کے جی ہنومنت رائے اپا اور رمیش شامل ہیں۔