سری لنکا بحریہ نے آٹھ ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتارکیا

پڈوکوٹائی، 6جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا بحریہ نے کل نصف شب آٹھ ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور دو کشتیوں پر قبضہ کر لیا اور ماہی گیری کے دیگر آلات کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔ سری لنکا کی بحریہ نے ماہی گیری کی ایک کشتی کو ڈبو بھی دیا، بہت جالوں کو تباہ کر دیا اور کئی ہندوستانی کشتیوں کا پیچھا بھی کیا۔ واقعہ کا نوٹ لے کر ہندوستانی حکام حرکت میں آگئے ہیں۔