سری سینا کو مزید مستحکم ہند ۔ سری لنکا تعلقات کی توقع

کولمبو ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا مائتری پالا سری سینا نے آج امید ظاہر کی کہ دیرینہ ہند ۔ سری لنکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ کیونکہ ایک تجربہ کار سفارتکار سری لنکا میں ہندوستان کے سفیر مقرر کئے گئے ہیں ۔ سری سرینا کے تبصرہ اس وقت منظر عام پر آئے جب کہ نئے ہندوستانی ہائی کمشنر برائے سری لنکا کرن جیت سنگھ سندھو نے اپنے دستاویزات تقرر ہونے پیش کئے ۔ ہائی کمشنر سندھو تقریباً 30 سال سے سفارتکاری کا تجربہ رکھتے ہیں ۔