سری سری روی شنکر نے ٹرین میں شادی کروائی

نئی دہلی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک جوڑے نے پھولوں سے سجی ایک ٹرین میں شادی کی مذہبی رہنما شری شری روی شنکر نے یہ شادی کروائی ۔ فارماسسٹ سچن کمار اور محکمہ ٹیکس کی ملازم جیوتسنا سنگھ پٹیل کی شادی یو پی کے ریلوے اسٹیشنوں گورکھپور اور لکھنؤ کے درمیان ہوئی ۔ بعد ازاں روی شنکر نے کہا کہ اس شادی سے یہ پیغام ملتا ہے کہ شادی سادے طریقے سے ہونا چاہئیے اور لوگوں کو قرض لیکر شادیوں پر لاکھوں روپئے خرچ نہیں کرنے چاہئیے ۔ روی شنکر آرٹ آف لیونگ ادارے کے بانی ہیں ۔ سچن کمار شادی میں پینٹ شرٹ اور جیوتسنا شلوار سوٹ میں ملبوس تھیں۔ ساتھی مسافروں نے انہیں تحفہ میں ساڑیاں دیں ۔ یہ شادی فرسٹ کلاس کے ڈبے میں انجام پائی ۔