سری رام سینا کے صدر پرمود متلک پر امتناع میں 60 دن توسیع

پاناجی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گوا نے آج سری رام سینا کے صدر پرمود متلک پر عائد امتناع میں مزید توسیع کردی ۔ انہیں 2014 ء سے ریاست میں داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس امتناع میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ۔ حکومت نے متلک کا ریاست میں داخلہ 2014 ء سے ممنوع قرار دے رکھا ہے ۔ کلکٹر شیراوت نے آج حکومت جاری کرتے ہوئے متلک کے ریاست گوا میں داخلے پر مزید 60 دن کا اضافہ کردیا گیا ۔ یہ حکم نامہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 144 کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ وہ ریاست میں داخلے کیلئے ممنوعہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس جنوبی میں خبر دی ہے کہ ان کے داخلے سے ریاست گوا میں نقص امن پیدا ہونے اور خیرسگالی متاثر ہونے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔