حیدرآباد ۔ 25؍ فبروری ( پی ٹی آئی) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راو نے تلگو ہندی اور دیگر فلموں کی معروف اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ پدا سری ایوارڈ یافتہ اداکارہ 54 سالہ سری دیوی ہندی ‘ تلگو ‘ ٹامل ‘ کنڑا فلموں میں 40 سالہ کیریئر کے دوران غیر معمولی مقبولیت حاصل کی تھی ۔ چیف منسٹر چندر شیکھرراو نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ سری دیوی نے ہندی کے علاوہ تلگو اور دیگر علاقائی فلموں میں مقبولیت حاصل کی تھی ۔ ان کے بے شمار مدح ہیں ۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سری دیوی جو ہندی فلمی صنعت میں سرگرم تھیں کم عمری میں فوت ہوگئیں ۔ سری دیوی کئی تلگو فلموں میں اپنے دور کے سینئر ادا کاروں این ٹی راماراو‘ اے ناگیشور راو‘ شوبھن بابو وغیرہ کے ساتھ ہیروئین کا رول ادا کیا تھا ۔