سریکاکلم میں زلزلے کے جھٹکے

سریکاکلم ۔ 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سریکاکلم کے پونڈورو اور ایچرلہ منڈلوں میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔بتایاجاتا ہے کہ دو سکنڈس کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر عوام خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے ۔ ان جھٹکوں پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا۔ ان جھٹکوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ سیسمالوجی ڈپارٹمنٹ نے زلزلوں کی توثیق نہیں کی۔