بستی ،5ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بستی ضلع میں سریو ندی خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سریو ندی کا باندھوں پر دباؤ کئی مقامات پر بنا ہوا ہے ۔ چاند پور باندھ چوکی کے پاس مٹی مسلسل کٹ رہی ہے جسکی وجہ سے خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سریو ندی کے پانی کی سطح مسلسل بڑ ھ رہی ہے ۔ ندی خطرے کے نشان 92.730 میٹر پر پہنچ گئی ہے ۔ تیزی سے مٹی کے کٹنے سے گاؤں والے خوف و ہراس میں ہیں۔ مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے دن رات کام چل رہا ہے ۔