سرینگر ۔ 29 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سرینگر کے قلب شہر میں واقع لال چوک پر آج دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک گرینڈ دھماکہ کردیا جس میں کم از کم 7 ا فراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک بند پڑا ہوا پلاڈیم سینما کے باہر سکیورٹی اہلکاروں پر گرینڈ پھینکا تاہم یہ نشانہ چوک گیا اور سڑک کنارے پھٹ گیا۔ اس دھماکہ میں 7 افراد زخمی ہوگئے اور تجارتی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو SMHSہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے ابھی تک دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
دو روز قبل جموں سرحد سے متصل علاقہ میں سکیورٹی فورسیس نے مداخلت کاری کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔