سرینگر میں موبائیل اورانٹرنیٹ سرویس بحال

سرینگر۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) امن و امان کی برقراری کے لئے بطور احتیاط کی گئی انٹرنیٹ و موبائیل خدمات کی معطلی کو پھر سے بحال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی بہتری کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے کل موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو سرینگر، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں ان خدمات کو معطل کردیا تھا۔ ضلع اننت ناگ میں ہوئے انکاؤنٹر جس میں چار انتہا پسند جن کا تعلق اسلامک اسٹیٹ جموں و کشمیر سے تھا۔ ہلاکت کے بعد ان کی خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔ مزید براں اننت ناگ اور پلوامہ علاقوں میں ان خدمات کی بحالی کیلئے حالات کا تجزیہ کیا جارہا ہے اس کے بعد ان خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔