سرینگر 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کا ایک سپاہی آج اُس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی پارٹی پر حملہ کردیا۔ ایک مقامی فوجی ترجمان نے کہاکہ کانسٹبل شنکر لال ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو حملے میں زخمی ہوئے۔ زخمی ارکان عملہ ایک قریبی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جموں و کشمیر میں کچھ عرصہ سے دہشت گردوں کے حملے میں وقفہ آگیا تھا لیکن چند دنوں سے عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔