سرینگر۔مظفرآباد بس خدمات معطل

سرینگر۔9فبروری( سیاست ڈاٹ کام) سرینگر۔مظفرآباد بس خدمات آج پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عہدیداروں نے معطل کردیںکیونکہ خطہ قبضہ کے پار سے آنے والا ایک ڈرائیور اس کے پاس سے منشیات دستیاب ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کاروان امن بس کوسرینگر اور مظفرآباد کے درمیان شروع کیا گیاتھا جس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے بموجب یہ فیصلہ عہدیداروں کی جانب سے اپنے فیصلے کی سفر کو معطل کرنے کے بارے میں اطلاع دینے کے بعد کیا گیا ۔ سرینگر۔مظفرآباد سڑک پر مسئلہ کی یکسوئی تک تجارت معطل کردی گئی ہے اور ڈرائیور کی گرفتاری کے مسئلہ کی یکسوئی کے بعد ہی اس خدمت کی بحالی ممکن ہے ۔ مظفرآباد کے ایک شہری عنایت حسین کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ اس کی گاڑی سے جمعہ کے دن منشیات برآمد ہوئی تھیں ۔ ایک مقامی تاجر ظہور احمد ملاح جو مبینہ طور پر یہ منشیات حاصل کرنے والا تھا تحویل میں لے لیا گیاہے ۔ این ڈی پی ایس قانون کی دفعہ 8/21کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ عہدیداروں نے جمعہ کے دن 305 پیاکٹس مشتبہ نشیلی اشیاء کے ضبط کئے تھے جو سنتروں سے لدی ہوئی ایک لاری کے ذریعہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے سرینگر روانہ کئے گئے تھے ۔صیانتی عہدیداروں نے معمول کی تلاشی کے دوران پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے آنے والی لاری کی سلام آباد تجارتی سہولیات مرکز اوری پر تلاشی لی تھی جس کے دوران یہ پیاکٹس دستیاب ہوئیں جن کے اندر موجود مادے پر براؤن شوگر ہونے شک ہے ۔