سرینا ہوٹل حملے میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں : پاکستان

سرینا ہوٹل حملے میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں : پاکستان
اسلام آباد ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے افغان حکومت کے ایسے الزامات مسترد کر دیئے ہیں کہ کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے میں پاکستان کے عناصر ملوث تھے۔ جمعرات کی صبح کے حملے میں چار غیرملکیوں سمیت کل نو افراد مارے گئے تھے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے بیان میں ان الزامات کو ’انتہائی پریشان کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی طرف سے فوری طور پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کا رجحان مددگار ثابت نہیں ہو گا اور اس عمل کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے۔ قبل ازیں منگل کے دن ہی افغانستان کی مرکزی خفیہ ایجنسی کی طرف سرینا ہوٹل پر حملے کا الزام براہ راست پاکستان پر عائد کیا گیا تھا۔