حیدرآباد 4 جنوری ( پی ٹی آئی ) یہ توثیق کرتے ہوئے کہ انہیں وزیر سیول سپلائز ڈی سریدھر بابو کا استعفی موصول ہوگیا ہے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ انہیں ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سریدھر بابو کے علاوہ ماہ اگسٹ میں سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے 13 تا 14 وزرا نے بھی تقسیم ریاست کے خلاف بطور احتجاج استعفی دیدیا تھا جن پر فیصلہ نہیںہوا ہے ۔