سرکوزی پر کرپشن اور مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں فرد جرم عائد

پیرس۔2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر کرپشن اور2007 ء کی صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں فردِ جرم عائد کردیا گیا۔ پولیس نے منگل کو نکولس سرکوزی کوتحویل میں لیاتھا اورکرپشن کے الزامات کے تحت 15 گھنٹے تک پولیس ہیڈ کوارٹرس میںتفتیش کے بعدانہیں سیول کورٹ میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت میں اْن پرکرپشن کے الزامات عائد کئے گئے۔ سرکوزی پر 2007 ء میں صدارتی مہم کے دوران مالی بے قاعدگیوں اور اپنے اختیارت کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ہیں۔ اس مقدمہ میں سزا کی صورت میں سرکوزی کو10 برس قید ہوسکتی ہے۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔