اے پی کو گیاس کی سربراہی پر غور‘ انیل امبانی کی نائیڈو سے بات چیت
حیدرآباد۔7جولائی ( پی ٹی آئی ) توانائی پیدا کرنے والوں کی ایک تنظیم کے وفد نے جن میں انیل امبانی اور جی وی کے ریڈی جیسے سرکردہ کارپوریٹس بھی شامل تھے آج یہاں آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ اس ریاست میں 7000 میگاواٹس کے گیس پر مبنی توانائی پلانٹس کے بیکار پڑے رہنے والے توانائی پلانٹس کو گیس کی سربراہی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ حکومت آندھراپردیش کے ایک پریس نوٹ کے مطابق وفد میں لانکو گروپ کے ایل مدھو سدن راؤ ‘ جی ایم آر گروپ کے جی بی ایس راجو اور دوسرے بھی شامل تھے ۔ چیف منسٹر نے ان سے کہا کہ وہ اس ریاست اور توانائی کے صارفین کے فائدہ کیلئے کرشنا طاس میں ایل این جی ٹرمینل‘ فلوشنگ اسٹوریج اور ری گیسفکیشن یونٹوں کے قیام کیلئے مرکز سے نمائندگی کریں ۔