حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز)شہر حیدرآباد میں سرکاری ہاسپٹلس کی تعمیرات کیلئے مختص کردہ اراضیات پر ناجائز قبضوں پر ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تفصیلات کے ساتھ کاونٹر داخل کرنے کی حکومت اور جی ایچ ایم سی کو ہدایت دی ۔ عثمانیہ ہاسپٹل اور ایرگڈہ مینٹل ہاسپٹل کی اراضیات پر ناجائز تعمیرات کی میڈیا میں خبریں شائع ہونے کا ہائیکورٹ نے ازخود جائزہ لیتے ہوئے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رادھاکرشنن کی زیرقیادت بنچ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔